مطلوب ملزم نے پولیس پرگولیاں چلا دیں،4 اہلکار ہلاک
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئےمطلوب ملزم نے فائرنگ کرکے چار پولیس افسران کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئےمطلوب ملزم نے فائرنگ کرکے چار پولیس افسران کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی، ملزم کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوئے جس پر دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گولی مار دی۔
اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن بچے کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کر لی۔
شمالی کیرولائنا شارلٹ میکلن برگ کے پولیس چیف جونی جیننگز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افسران کا تعلق مختلف ایجنسیوں کے افسران پر مبنی یو ایس مارشل ٹاسک فورس سے تھا جبکہ ہلاک شدگان میں ایک ڈپٹی یو ایس مارشل بھی شامل ہے۔
صدر جو بائیڈن کو پولیس افسران کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے ریاست کے گورنر سے بھی رابطہ کیا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد لبنانی شہری تحفظ کی تلاش میں
اس وقت تک ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد شہری تحفظ کی جستجو میں شام جا چُکے ہیں: کیلی کلیمنٹس