غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی مسودہ   قرارداد کی  منظوری

ترکیہ کے بھی مشترکہ پیش کاروں  میں شامل ہونے والے اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پیش کردہ  بل کو 47 رکنی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں 28 کے مقابلے 6 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا

2125446
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی مسودہ   قرارداد کی  منظوری

اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے شدید حملوں کی زد میں ہونے والے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی مسودہ   قرارداد کی  منظوری دے دی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے دائرہ کار میں، "انسانی حقوق کی صورتحال اور مشرقی القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری" کے عنوان سے  مسودہ قرار داد پر رائے دہی کی گئی۔

ترکیہ کے بھی مشترکہ پیش کاروں  میں شامل ہونے والے اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پیش کردہ  بل کو 47 رکنی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں 28 کے مقابلے 6 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا  ہے جبکہ  13 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکہ، ارجنٹائن، بلغاریہ، جرمنی، ملاوی اور پیراگوئے نے بل کے خلاف ووٹ دیا جب کہ فرانس، بھارت اور جاپان نےغیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

بل میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اور اجتماعی سزا کے دیگر تمام حربوں کو فوری طور پر ختم کرے۔"غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی قائم کی جانی چاہیے۔ فوری طور پر انسانی بنیادوں پر رسائی اور امداد فراہم کی جانی چاہیے، اور غزہ میں فلسطینی عوام کی بنیادی ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جانا چاہیے۔"

 



متعللقہ خبریں