روس کی طرف سے یوکرین پر بھاری ڈرون حملے

روس کی طرف سے خارکیف پر 'شاہد ' ڈرون  طیاروں کے ذریعے کئے گئے بھاری فضائی حملوں میں 4 افراد ہلاک

2124835
روس کی طرف سے یوکرین پر بھاری ڈرون حملے

روس کی طرف سے یوکرین کے شہر خارکیف پر 'شاہد ' ڈرون  طیاروں کے ذریعے کئے گئے بھاری فضائی حملوں میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خارکیف علاقائی عسکری انتظامیہ کے سربراہ 'اولگے سینیگوبوفنے' سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روسی فوج  نے  تقریباً 15 شاہد ڈرون طیارے خارکیف کی طرف بھیجے تھے جن میں سے نصف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ڈرون طیاروں نے شہر کے علاقوں نوووباوارسکی، سلوبڈسکی، سالٹیوسکی کو نشانہ بنایا ہے "۔

نوووباوارسکی میں ایک 14 منزلہ عمارت پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے 3 افراد پہلے حملے کے دوران جائے وقوعہ پہنچنے والی امدادی ٹیم کے کارکن تھے۔

یاد رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کے یوکرین پر قبضے کا حکم جاری کرنے سے روس۔یوکرین جنگ شروع ہوئی۔

اس بارے میں جاری کردہ بیان میں روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا تھا کہ ان کا مقصد کیف کو نیٹو رکن بننے سے روکنا اور اسے روس کے حلقہ اثر میں رکھنے کے لئے ملک کو فوج اور نازیوں سے پاک کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں