عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی بربریت رکوائے:صدرِ کیوبا

کیوبا  کے صدر میگویل دیاز کانیل نے عالمی  برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی رکوانے کےلیے حرکت میں آئے

2122671
عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی بربریت رکوائے:صدرِ کیوبا

کیوبا  کے صدر میگویل دیاز کانیل نے عالمی  برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی رکوانے کےلیے حرکت میں آئے۔

 سوشل میڈیا ایکس پر  اپنی پوسٹ میں کانیل نے فلسطین پر حملوں کے بارے میں توجہ دلوائی اور کہا کہ  اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں ظلم و بربریت اور نفرت کے پرچار تک کیوبا اپنی آواز بلند کرتا رہے گا، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جرم کی مذمت کرنے میں عار محسوس نہ کرے،نسل کشی کو رکوانے کے لیے آواز بلند کرے۔

 کیوبا کے صدر نے  غزہ پر اسرائیلی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت  کا سلسلہ جاری رکھا  ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں