فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں: گوتیرس

گوٹیریس نے کہا کہ وہ مصر کے شہر رفح میں دنیا کے ان اکثر ملکوں کی آوازیں لے کر آئے ہیں غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے تنگ آ چکے ہیں، غزہ میں گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے اور پورے خاندان اور نسلیں تباہ ہو چکی ہیں، قحط نے آبادی کو گھیرے میں لے رکھا ہے

2119369
فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں: گوتیرس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز رفح  راہداری پر ایک تقریر میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی بچے، عورتیں اور مرد ایک نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب میں جی رہے ہیں۔

گوٹیریس نے کہا کہ وہ مصر کے شہر رفح میں دنیا کے ان اکثر ملکوں کی آوازیں لے کر آئے ہیں غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے تنگ آ چکے ہیں، غزہ میں گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے اور پورے خاندان اور نسلیں تباہ ہو چکی ہیں، قحط نے آبادی کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

انھوں نے کہا میں غزہ میں فلسطینیوں کو درپیش مشکلات اور تکلیف پر روشنی ڈالنے آیا ہوں میں العریش ہسپتال میں زخمی فلسطینی شہریوں سے ملا اور ان کی کہانیوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

 گوتریس نے کہا کہ ہم غزہ کے باشندوں سے کہتے ہیں کہ دنیا کے تمام لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ہم سب کو اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں جب تک کہ پٹی میں لگی آگ بند نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے زور دیا کہ حماس کا سات اکتوبر کا حملہ کسی بھی طرح فلسطینی عوام پر مسلط کی گئی اسرائیلی اجتماعی سزا کو جائز نہیں ٹھہراتا ہے۔

گوتریس نے وضاحت کی کہ انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا سکینڈل ہے کہ کراسنگ کے ایک طرف امدادی ٹرک کھڑے ہیں جبکہ دوسری طرف قحط ہے۔

انہوں نے رفح پر حملہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی بھی دوسرے حملے سے فلسطینی شہریوں، یرغمالیوں اور خطے کے تمام لوگوں کے لیے معاملات مزید خراب ہو جائیں گے۔ ایسے کسی بھی حملے کو بین الاقوامی سطح پر مسترد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے تمام حصوں تک امداد پہنچنے کی اجازت دی جائے اور تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا عزم کیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں