شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

جنوبی کوریائی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی طرف کچھ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جسے عام طور پر  بحیرہ جاپان کہا جاتا ہے

2116669
شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے قلیل الفاصلہ  3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جو اس نے مشرقی سمندر کی جانب سےداغے ہیں۔

 جنوبی کوریائی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی طرف کچھ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جسے عام طور پر  بحیرہ جاپان کہا جاتا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈز نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ میزائل پہلے ہی اپنے ہدف پر گرچکے ہیں۔

 شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب امریکہ اور جنوبی کوریا اپنی 11 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ختم کررہے ہیں جب کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ڈیموکریسی  اجلاس  سے خطاب بھی کرنا ہے۔

شمالی کوریا، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتا آیا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ یہ مشقیں مداخلت کی تیاری ہیں۔

شمالی کوریا نے اس حوالے سے امریکہ اور جنوبی کوریا کو خبردار بھی کیا تھا کہ وہ اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ  جنوبی کوریا میں ہونے والی ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے 27 ہزار امریکی فوجی وہاں موجود تھے۔

 



متعللقہ خبریں