جرمن فوجی افسران کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی، روس نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا

جرمن فوجی افسران کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد روس نےماسکو میں متعین جرمن سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

2110734
جرمن فوجی افسران کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی، روس نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا

جرمن فوجی افسران کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد روس نے دارالحکومت ماسکو میں متعین جرمن سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔

جرمن سفیر نے نہ تو وزارت خارجہ میں داخلے کے وقت اخباری نمائندوں کے سوالات کا کوئی جواب دیا ہے  اور نہ ہی نکلتے وقت کوئی بیان جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا ادارے 'رشیہ ٹو ڈے'  کی نشریاتی ڈائریکٹر  'مارگاریٹا سیمونیان' نے جرمن فوجی افسران  کی 30 منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ  نشر کی تھی۔

ریکارڈنگ میں جرمن ایئر فورس کے حکام اس موضوع پر بحث کر رہے تھے کہ  سیاسی فیصلہ ہونے کی صورت میں تاوروس میزائلوں کو کس طرح یوکرین بھیجا جا سکتا ہے اور  یوکرینی فریق جرمنی سے خبر رسانی و  تکنیکی تعاون حاصل کئے بغیر انہیں استعمال کر سکتا ہے یا نہیں۔

آڈیو ریکارڈنگ میں اس موضوع پر بھی بات چیت کی جا رہی تھی کہ یہ تکنیکی اعتبار سے یہ میزائل ،غیر قانونی  شکل میں الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا میں، روس کے تعمیر کردہ 'کریمیا پُل 'کو تباہ کر سکتے ہیں یا نہیں۔   

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے ،  مذکورہ آڈیو ریکارڈنگ کی گفتگو سے متعلق، برلن سے وضاحت طلب کی تھی۔



متعللقہ خبریں