" 25000 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں "امریکہ نے بالاخر اعتراف کرہی لیا

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے،اسرائیل شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے

2109428
" 25000 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں "امریکہ نے بالاخر اعتراف کرہی لیا

واشنگٹن نے پہلی بار غزہ پر اسرائیلی جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کو تسلیم کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے،اسرائیل شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

کانگریس کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن سے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا 25000 سےزیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

آسٹن نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 21000  اہداف تک انتہائی درست سمت جانے والے گولے اسرائیل کو بھیجے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں