پاپوا نیو گینی میں قبائلی تنازعہ جھڑپ میں تبدیل،53 افراد ہلاک

پولیس  نے اطلاع دی ہے کہ اینگا کے علاقے میں دو قبائل کے ایک دوسرے پر گھات لگانے کے نتیجے میں شروع ہونے والے تنازعہ میں 53 افراد ہلاک ہو گئے

2103977
پاپوا نیو گینی میں قبائلی تنازعہ جھڑپ میں تبدیل،53 افراد ہلاک

جنوب مغربی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں  میں قبائلی تنازعہ  کے دوران53 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس  نے اطلاع دی ہے کہ اینگا کے علاقے میں دو قبائل کے ایک دوسرے پر گھات لگانے کے نتیجے میں شروع ہونے والے تنازعہ میں 53 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس واقعے کو ملک کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام قرار دیتے ہوئے پولیس نے کہا  ہےکہ لاشوں کو پولیس وین میں لاد دیا گیا تھا۔

رائل کانسٹیبلری کے قائم مقام چیف انسپکٹر جارج کاکاس نے کہا کہ پولیس افسران اس واقعے پر  دم  بخود رہ گئےہیں۔

کاکاس نے خدشہ  ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں  کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خطے میں تنازعات 2022 کے انتخابات کے بعد شروع ہوئے تھے اور حال ہی میں باہمی گھات لگا کر دیہات پر مسلح حملوں میں  شدت اختیار  آ گئی ہے

 



متعللقہ خبریں