امریکہ کے حوثیوں کے متعدد مقامات پر حملے

حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں  3 اینٹی شپ گائیڈڈ میزائلوں، ایک آبدوز ڈراوّن  اور ایک سمندری ڈراوّن  کو ہدف بنایا گیا

2104107
امریکہ کے حوثیوں کے متعدد مقامات پر حملے

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف 5 دفاعی حملے کیے ہیں۔

سینٹ کوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں کہا  ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت صنعا میں حوثی اہداف پر 5 دفاعی حملے کیے  ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں  3 اینٹی شپ گائیڈڈ میزائلوں، ایک آبدوز ڈراوّن  اور ایک سمندری ڈراوّن  کو ہدف بنایا گیا ہے،  اور یہ دیکھا گیا  ہے کہ حوثیوں نے  23 اکتوبر کے بعد پہلی بار ڈراون کا استعمال کیا ہے۔

حوثیوں سے وابستہ المصیرہ ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور برطانوی فضائیہ نے کل الحدیدہ کے راع عیسیٰ کے علاقے میں 5 فضائی حملے کیے ہیں۔

یمن میں ایران کے حمایت  یافتہ حوثیوں نےغزہ میں اسرائیل کے حملوں کے ردعمل کے طور پر، 31 اکتوبر کو یمن کے ساحلوں پر اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیاتھا اور کچھ  پر میزائلوں اور ڈراوّنز سے حملے کیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں