بین الاقوامی دیوانِ عدالت کی پیشیاں کل سےشروع ہو رہی ہیں

ترکیہ کا بیان ترکیہ وزارت خارجہ کی طرف سے پیشیوں کے آخری دن 26 فروری دن  12 بجے دیا جائے گا

2103895
بین الاقوامی دیوانِ عدالت کی پیشیاں کل سےشروع ہو رہی ہیں

مقبوضہ فلسطینی زمین پر اسرائیلی اقدامات کے قانونی نتائج پر بین الاقوامی دیوانِ عدالت کی پیشیاں کل سےشروع ہو رہی ہیں۔

پیشیاں 19  سے 26 فروری تک جاری رہیں گی۔  پیشیوں میں ترکیہ سمیت 52 حکومتیں، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اورافریقہ یونین، مشرقی القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی زمین میں، اسرائیلی کاروائیوں کے قانونی نتائج کے بارے میں بیانات دیں گے۔

مذکورہ 6 روزہ پیشیوں میں اسرائیل سمیت دیگر حکومتوں اور اقوام متحدہ کے حوالے سے قبضے کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔ پیشیوں میں بیان دینے والی ہر حکومت اور ادارے کو بیان کے لئے تیس تیس منٹ کی مہلت دی جائے گی۔

پیشیاں کل ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق فلسطینی فریق کے بیان سے شروع ہوں گی۔

ترکیہ کا بیان ترکیہ وزارت خارجہ کی طرف سے پیشیوں کے آخری دن 26 فروری دن  12 بجے دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں