فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث جان بحق افراد کی تعداد 54 تک پہنچ گئی
Davao de Oro علاقائی حکومت کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے 54 افراد جان بحق اور اور 63 افراد تاحال لاپتہ ہیں
2100842
![فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث جان بحق افراد کی تعداد 54 تک پہنچ گئی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e037/58fd/ebe5/65a380a9d9f82.jpg?time=1722042814)
فلپائن کے جنوب میں 6 فروری کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔
Davao de Oro علاقائی حکومت کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے 54 افراد جان بحق اور اور 63 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 32 زخمیوں کو بچا لیا گیا ہےاور ریسکیو کا کام جاری ہے ۔
ریاستی حکام نے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
حکام نے بتایا کہ آفت سے متاثرہ 1166 خاندانوں کو علاقے سے نکالا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
![مراکش میں شدید گرمی کے باعث 21 مریض اور معمرافراد دم توڑ گئے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ecec/d906/3c7c/667d0a4005099.jpg?time=1722042815)
مراکش میں شدید گرمی کے باعث 21 مریض اور معمرافراد دم توڑ گئے
جان کی بازی ہارنے والوں میں سے 17 ایسے مریض تھے جو ہسپتال میں زیر علاج تھے