امریکہ، نجی طیارہ ہائی وے پر گر گیا، 2 مسافر ہلاک

پرائیویٹ جیٹ کے 5 مسافروں میں سے 2 کی موت ہوگئی اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں

2100373
امریکہ، نجی طیارہ ہائی وے پر گر گیا، 2 مسافر ہلاک

امریکہ میں ہائی وے پر گر کر تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے پر سوار  دو افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مغرب میں ایک ہائی وے پر گر کر تباہ ہونے والے Bombardier Challenger 600 قسم کے جیٹ سے گہرا دھواں  کئی میٹر تک  بلند ہو کر چاروں طرف پھیل گیا۔

بتایا گیا کہ پرائیویٹ جیٹ کے 5 مسافروں میں سے 2 کی موت ہوگئی اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بتایا گیا کہ طیارہ اوہائیو سےفلوریڈا کے شہر  فورٹ لاڈرڈیل جا رہا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں