جاپان میں زلزلہ،اموات کی تعداد 236 ہو گئی

جاپانی صوبے ایشی کاوا کی صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے جبکہ زخمی 178 افراد کا علاج جاری ہے

2094266
جاپان میں زلزلہ،اموات کی تعداد 236 ہو گئی

جاپان کے مغربے صوبے ایشی کاوا اور نوتو جزیرہ نما میں آنے والے زلزلے سے اب تک 236 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ایشی کاوا کی صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے جبکہ زخمی 178 افراد کا علاج جاری ہے ۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ  زلزلے سے 43380 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے،490 علاقوں سے 14 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے   جبکہ 350 مکانوں کو بجلی  کی اور 43 ہزار کو پانی کی فراہمی  تاحال معطل ہے۔

 جاپانی اداراہ برائےموسمیات کا کہنا ہے کہ یکم تا 5 جنوری کے دوران ایشی کاوا اور  نوتو جزیرہ نما کے قریب 5 اور 7 شدت کے زلزلے آ چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں