33 فیصد سے زائد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے

سروے میں  35 فیصد شرکاء نے "ہاں"، 36 فیصد نے "نا" اور 29 فیصد نے "غیر فیصلہ کن" کا انتخاب کیا

2093741
33 فیصد سے زائد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے

امریکی شہریوں کے ایک تہائی سے زیادہ کا خیال ہے کہ   اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔

برطانوی میگزین دی اکانومسٹ اور YouGov ریسرچ فرم  کی جانب سے 21 تا 23 جنوری کو کیے گئے سروے میں 1664 بالغوں نے حصہ لیا۔

سروے میں شرکاء نے یہ سوال  کہ" کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے؟ " کا جواب دیا۔

سروے میں  35 فیصد شرکاء نے "ہاں"، 36 فیصد نے "نا" اور 29 فیصد نے "غیر فیصلہ کن" کا انتخاب کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا غزہ میں اسرائیل کے حملے "وسیع پیمانے پر جنگ" کا باعث بنیں گے، تو تقریباً 55 فیصد شرکاء نے "ممکنہ اور بہت زیادہ امکان" ہونے  کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں