روس: آئی ایل۔76 عسکری طیارہ گِر گیا

طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت کُل 74 مسافر سوار تھے: روس وزارت دفاع

2092854
روس: آئی ایل۔76 عسکری طیارہ گِر گیا

روس کے شہر بلگورود میں آئی ایل۔76 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گِر گیا ہے۔

روس وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت کُل 74 مسافر سوار تھے۔

طیارے میں 6 رکنی عملے کی ٹیم کے علاوہ 3 روسی فوجی بھی موجود تھے۔

بیان کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے گِرا ہے۔ روس کے خلائی و فضائی فورسز کے ماہرین کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں