جاپان، سال کے ابتدائی ایام میں آنے سے زلزلوں سے اموات کی تعداد 168 ہو گئی

حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید برفباری کے باعث  متاثرہ عمارتوں  کے پیش نظر  احتیاط  برتنے پر خبردار کیا ہے

2085592
جاپان، سال کے ابتدائی ایام میں آنے سے زلزلوں سے اموات کی تعداد 168 ہو گئی

جاپان کے مغربی صوبے اشیکاوا اور اس خطے میں جزیرہ نما نوتو کے ساحل پر آنے والے زلزلوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 168 ہو گئی۔

این ایچ کے نیوز کے مطابق، اشیکاوا  صوبے  کے حکام نے جنوری کے پہلے  ایام میں آنے والے زلزلوں کے بارے میں ایک بیان دیا۔

حکام نے بتایا کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 ہو گئی اور 323 افراد لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید برفباری کے باعث  متاثرہ عمارتوں  کے پیش نظر  احتیاط  برتنے سے خبردار کیا ہے، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے عوام سے نقل و حمل کے نظام میں خلل، بجلی کے تاروں اور درختوں پر برف جمع ہونے  اور دوسرے ممکنہ خطرات کے برخلاف   چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے  یکم ، 2، 3 اور 4 جنوری کو نوٹو جزیرہ نما اور اشیکاوا کے ساحل پر 4 تا 7 کی شدت کے متعدد  زلزلے آنے کی اطلاع دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں