اسیروں کے تبادلے میں عرب امارات کی کوششیں قابل ستائش ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے دفتر نے اس حوالے سے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ روس کی یوکرین پر جارحیت کے بعد  اسیروں کے تبادلے کا  یہ بڑا واقعہ ہے جس کے نتیجے میں  230 یوکرینی اور 248 روسی فوجیوں کا تبادلہ ممکن ہوا ہے

2084776
اسیروں کے تبادلے میں عرب امارات کی کوششیں قابل ستائش ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے روس اور یوکرین کے درمیان اسیروں کے تبادلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے دفتر نے اس حوالے سے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ روس کی یوکرین پر جارحیت کے بعد  اسیروں کے تبادلے کا  یہ بڑا واقعہ ہے جس کے نتیجے میں  230 یوکرینی اور 248 روسی فوجیوں کا تبادلہ ممکن ہوا ہے۔

گوٹیرس نے اس معاہدے میں  ثالث ملک  متحدہ عرب امارات کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی  مزید اسیروں کا تبادلہ ممکن ہوگا جس کی وجہ سے کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

 گزشتہ روز متحدہ  عرب امارات کی ثالثی میں  روس اور یوکرین کے درمیان  اسیروں کا تبادلہ ممکن ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں