اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پہلی پیشی 11 سے 12 جنوری کو ہو رہی ہے

دعوے کی پہلی پیشی 11 تا 12 جنوری کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گی۔ پیشی کے لئے وکلاء کی تیاریاں جاری ہیں: جنوبی افریقہ

2083656
اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پہلی پیشی 11 سے 12 جنوری کو ہو رہی ہے

جنوبی افریقہ کی طرف سے، بین الاقوامی عدالتی دیوان میں اسرائیل کے خلاف، دائرہ کروائے گئے "مقدمہ نسل کشی" کی پہلی پیشی 11 سے 12 جنوری کو ہو رہی ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزارت برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون کے ترجمان کلائسن مونیلا نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دعوے کی پہلی پیشی 11 تا 12 جنوری کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گی۔ پیشی کے لئے وکلاء کی تیاریاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر کو، 7 اکتوبر سے غزّہ کے خلاف  سرزد کردہ عملی کاروائیوں اور نسل کشی سدّباب اور ارتکابِ نسل کشی کی سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے 1948 میں طے کردہ  سمجھوتے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ، اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں مقدمہ دائر کروایا  اور اسرائیل کے لئے احتیاطی تدبیر فیصلہ جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

دعوے کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ "اسرائیل کی کاروائیاں  اور خلاف ورزیاں نسل کشی  کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ ان کاروائیوں اور خلاف ورزیوں کا ارتکاب خاص طور پر نسل کشی کی نیت سے کیا گیا ہے۔ اسرائیلی کاروائیوں کا مقصد غزّہ کے فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے۔

نسل کشی سمجھوتے کی 9 ویں شق کی رُو سے کسی ملک کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سمجھوتے کا حامی کوئی بھی ملک اس  کے خلاف بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں مقدمہ دائر کروا سکتا ہے۔ فوری توجہ طلب حالات میں بین الاقوامی دیوانِ عدالت   احتیاطی تدبیر کا فیصلہ سُنا کر مذکورہ خلاف ورزیوں  کو، دعوی ختم ہونے تک ، روکنے کا حُکم دے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں سمیت 22 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں