جو بائیڈن حکومت نے "ایمرجنسی" کے جواز میں اسرائیل کو فوجی سازو سامان فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسرائیل کو 147 ملین ڈالر مالیت کے ٹینک اور ہاؤٹزر گولے فروخت کیے جائیں گے

2082317
جو بائیڈن حکومت نے "ایمرجنسی" کے جواز میں اسرائیل کو فوجی سازو سامان فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے

متحدہ امریکہ میں صدر جو بائیڈن حکومت نے "ایمرجنسی" کے جواز میں  کانگریس کے اراکین کی منظوری  لیے بغیر دوسری بار اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  اسرائیل کو 147 ملین ڈالر مالیت کے ٹینک اور ہاؤٹزر گولے فروخت کیے جائیں گے۔

کہا جاتا ہے کہ سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کانگریس کو تفصیلی جواز فراہم کیا  ہےکہ  قومی سلامتی کے مفادات  کی روشنی میں حکومت ِاسرائیل کو"ایک ہنگامی صورتحال  کے تحت  فوجی سازو  سامان کی فوری فروخت کی ضرورت ہے۔"

خیال رہے کہ  9 دسمبر کو بھی   کانگریس  کی منظوری لیے بغیر  106 ملین ڈالر سے زائد کے ٹینکوں کی اسرائیل کو فروخت کی منظوری دی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں