نائجیریا کی ریاست پلیٹو میں مسلح افراد کے حملے

بوکوس کے علاقائی صدر پیر کاسا نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افراد نے ریاست پلیٹو   کے بوکوس اور بارکن لادی علاقوں کے دیہاتوں پر حملے کئے

2080722
نائجیریا کی ریاست پلیٹو میں مسلح افراد کے حملے

نائجیریا کی ریاست پلیٹو   کے دیہات پر مسلح افراد کے حملوں میں 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

بوکوس کے علاقائی صدر پیر کاسا نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افراد نے ریاست پلیٹو   کے بوکوس اور بارکن لادی علاقوں کے دیہاتوں پر حملے کئے۔

ان حملوں میں 100 سے زائد افراد کی جانیں جانے اور درجنوں زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، کاسا نے یہ معلومات شیئر کیں کہ بہت سے لوگوں کو اغوا  بھی کرلیا گیا ہے۔

کاسا نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ان حملوں میں اغوا ہونے والوں کی تلاش کے لیے علاقے میں بھیجا گیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حملوں کے دوران بہت سے گھروں کو آگ لگا دی گئی تھی، کاسا نے وضاحت کی کہ مسلح افراد گاؤں میں کھانے کی اشیاء کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

کاسا نے خدشہ ظاہر کیا ہے  کہ  مرنے والوں کی تعداد  میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب پلیٹیو کے گورنر کالیب متفوانگ نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی یونٹس کو ذمہ داروں کو فوری طور پر پکڑنے کی ہدایت کی ہے۔

نائجیریا کی ریاست  پلیٹو   حال ہی میںمسلح  افراد  کے حملوں کی زد میں رہی ہے۔



متعللقہ خبریں