امریکہ، نیو یارک میں 7 منزلہ جزوی طور پر منہدم

عمارت کو خالی کرانے کے دوران 2 افراد معمولی زخمی ہوئے  اور  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

2075606
امریکہ، نیو یارک میں 7 منزلہ جزوی طور پر منہدم

نیویارک کے برونکس علاقے میں 7 منزلہ عمارت کے جزوی طور پر  منہدم ہونے  کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق نیویارک کے فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ برونکس میں 7 منزلہ عمارت کے جزوی طور پر منہدم  ہونے  کے بعد فائر فائٹرز، پولیس اور طبی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ عمارت کو خالی کرانے کے دوران 2 افراد معمولی زخمی ہوئے  اور  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے  کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں