روس: پوتن۔ نیتان یاہو ملاقات

روسی فریق، غزّہ کے شہریوں کے مصائب میں کمی اور جھڑپوں کے خاتمے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے پر تیار ہے: پوتن

2074972
روس: پوتن۔ نیتان یاہو ملاقات

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

روس صدارتی دفتر 'کریملن پیلس'  سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں مسئلہ فلسطین۔اسرائیل کی پیچیدہ صورتحال اور خاص طور پر غزّہ کے انسانی المیے پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں پوتن نے کہا ہے کہ" ہم، دہشت گردی کی ہر شکل کی تردید اور دہشت گردی کی مذّمت کے بارے میں، اپنے اُصولی موقف پر قائم ہیں۔ دہشت گردی کے خطرات کے خلاف جدوجہد کو شہریوں کے لئے دردناک نتائج کا سبب نہیں بننا چاہیے۔ روسی فریق، شہریوں کے مصائب میں کمی اور جھڑپوں کے خاتمے کے لئے  ہر ممکنہ کوشش کرنے پر تیار ہے"۔

مذاکرات میں، روسی شہریوں اور ان کے کنبوں  کے انخلاء  اور غزّہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لئے، روابط جاری رکھنے کی طلب کا بھی دو طرفہ شکل میں اظہار کیا گیا ہے۔

اسرائیل وزارت دفاع کے پریس دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" مذاکرات میں نیتان یاہو نے، ماسکو۔تہران قربت کی وجہ سے، پوتن پر سخت تنقید کی اور اقوام متحدہ میں روس کے اسرائیل مخالف موقف  پر بھی بے اطمینانی ظاہر کی ہے"۔

بیان کے مطابق نیتان یاہو نے کہا ہے کہ "اگر کوئی اور ملک  اسرائیل کی طرح  دہشت گردانہ حملے کا سامنا کرتا تو اس کو جواب بھی اتنا ہی طاقتور ہوتا"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "مذاکرات میں نیتان یاہو نے ، بین الاقوامی ریڈ کریسنٹ کی غزّہ میں قید اسرائیلیوں کے ساتھ ملاقات کے لئے ، روس سےدباو ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں