امریکہ: وزیر خارجہ بلنکن اسرائیل کے دورے پر
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن 'انسانی وقفے' کی مدّت میں اضافے اور غزّہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل پر بات چیت کے لئے، تل ابیب کے دورے پر
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، غزّہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جھڑپوں کے خاتمے کے لئے کئے گئے 'انسانی وقفے' کی مدّت میں اضافے اور غزّہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل پر بات چیت کے لئے، تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔
تل ابیب میں اپنی مصروفیات کے دوران بلنکن نے اسرائیلی حکام کے ساتھ غزّہ میں انسانی وقفے، حماس کی زیرِ حراست قیدیوں کی رہائی اور غزّہ کو انسانی امداد کی فراہمی کے موضوعات پر بات چیت کی۔
7 اکتوبر کے بعد سے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا تیسرا دورہ کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اسرائیل میں مصروفیات کی تکمیل کے بعد ان کا دورہ مشرق وسطیٰ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں 24 نومبر کو غزّہ کی جھڑپوں میں 4 روزہ انسانی وقفہ دینے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔ قطر اور مصر کی ثالثی میں کئے گئے بلواسطہ مذاکرات کے بعد انسانی وقفے کی مدّت میں مزید 2 دن کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے، غزّہ میں 6 روز سے جاری اور ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے ختم ہونے والے، انسانی وقفے میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے وقفے کے دنوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم حماس نے جاری کردہ بیان میں "انسانی وقفے " میں مزید ایک دن کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل، غزہ میں بھوک اور غذائی کمی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: انروا
صد افسوس کہ غزہ کے شمالی حصے میں قحط کا امکان کوئی اچھنبے کی بات نہیں رہی: فلپ لزارینی
روس: صدر پوتن نے روس۔شمالی کوریا اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کی منظوری دے دی
معاہدے کی رُو سے ایک فریق پر حملے کی صورت میں دوسرا فریق اسے فوجی امداد فراہم کرے گا