بائیڈن کا اماراتی صدر سے رابطہ، فسطین سمیت اہم امور پر غور

امارات کی سرکاری خبر ایجنسی  وام کے مطابق، اس بات چیت میں فلسطین کی صورت حال ،غزہ میں جھڑپوں کو جھڑپوں کے خاتمے سمیت  غزہ کی عوام  کےلیے انسانی امداد کی  ترسیل کے لیے ایک محفوظ ڈھانچے کے قیام پر غور کیا گیا

2070984
بائیڈن کا اماراتی صدر سے رابطہ، فسطین سمیت اہم امور پر غور

 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان  اور امریکی صدر  جو بائیڈن نے دو طرفہ تعلقات  اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

 امارات کی سرکاری خبر ایجنسی  وام کے مطابق، اس بات چیت میں فلسطین کی صورت حال ،غزہ میں جھڑپوں کو جھڑپوں کے خاتمے سمیت  غزہ کی عوام  کےلیے انسانی امداد کی  ترسیل کے لیے ایک محفوظ ڈھانچے کے قیام پر غور کیا گیا ۔

بات چیت میں  فلسطینی مسئلے سے متعلق مشرقی وسطی می دو ریاستی حل  کے تناظر میں منصفانہ اور پائیدار امن  کی کوششوں پر زور دینے کے علاوہ  اس بات کی اہمیت اجاگر کی گئی کہ  خطے میں سلامتی و استحکام اور امن کو تقویت دینے کےلیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

 علاوہ ازیں ، عرب امارات اور امریکہ ے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں