بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو بحال کرنے کی کوششیں جری ہیں : انتونیو گوتیرس

گوتیرس نے ان خیالات کا اظہار رائٹرز نیکسٹ" نامی تقریب کے دائرہ کار میں منعقدہ پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2062407
بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو بحال کرنے کی کوششیں جری ہیں : انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ وہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو بحال کرنے کے لیےمشکلات کے باوجود  اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

گوتیرس نے ان خیالات کا اظہار رائٹرز نیکسٹ" نامی تقریب کے دائرہ کار میں منعقدہ پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین کا حل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے، گوتیرس نے کہا، "یوکرین کی علاقائی سالمیت کی ضمانت ہونی چاہیے۔

گوتیریس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ حاصل ہو سکے گا یا کب ہو گا، لیکن ایسا کرنے کی ضرورت ہے، میرے پاس مسئلہ حل کرنے کی طاقت نہیں ہے، لیکن یہ  میری  ذمہ داری ہے کہ اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں ۔

بلیک سی گرین انیشیٹو کے احیاء کے بارے میں گوتریس  نے کہا، "ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، لیکن بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو بحال کرنا مشکل امر ہے۔

انتونیو گوتریس  نے کہا کہ اس اقدام کی بحالی سے تنازعہ کے فریقین کو فائدہ پہنچے گا اور  فریقین کے لیے بحیرہ اسود میں جہاز رانی کی  نقل و حمل  میں آززادی  حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  میرے خیال میں یہ فی الحال ایک خواب سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔

عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار کے بارے میں گوتریس نے کہا کہ  اقوام متحدہ بہت سے شعبوں میں کثیرالجہتی معاہدوں پر دستخط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فریقین کو اکٹھا کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔



متعللقہ خبریں