آسٹریلیا: فلسطینیوں کی زندگی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی اسرائیلیوں کی

جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے نے سخت اندیشوں کی راہ ہموار کی ہے۔ ہر اسرائیلی کی طرح ہر فلسطینی کی زندگی بھی اہم ہے: وزیر اعظم انتھونی البنیز

2059563
آسٹریلیا: فلسطینیوں کی زندگی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی اسرائیلیوں کی

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر کوشش کرنا ضروری ہے۔ ہر اسرائیلی کی طرح ہر فلسطینی کی زندگی بھی اہم ہے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں البنیز نے اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں پر بات کی ہے۔

انہوں نے غزّہ میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں پر اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر طرح کی کوشش کی جانی چاہیے۔

البنیز نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی زندگی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی اسرائیلیوں کی۔ جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے نے سخت اندیشوں کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے غزّہ میں اپنے عزیزوں  سے محروم ہونے والے آسٹریلیوی شہریوں سے ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ان شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح اسرائیلیوں کی اموات، اسرائیلی قیدیوں اور ان کے کنبوں  کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جا رہی ہے اسی طرح فلسطینیوں کے حقوق کے لئے بھی آواز بلند کی جائے"۔



متعللقہ خبریں