امریکہ: بائڈن۔ عبداللہ ملاقات

اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دوران شہری حیات کا تحفظ کرنا چاہیے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنا چاہیے: جو بائڈن

2058925
امریکہ: بائڈن۔ عبداللہ ملاقات

امریکہ کے صدر جو بائڈن اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے غزّہ سے فلسطینیوں کی جبّری ہجرت  کے سدّباب کی نزاعی اہمیت پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بائڈن نے اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں دونوں سربراہان نے غزّہ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی اور علاقے میں شہریوں کے لئے انسانی امداد میں اضافے اور امداد  کے تسلسل  کے بارے میں اور بنیادی خدمات کے دوبارہ سے آغاز کے بارے میں مشترکہ عزائم کا اظہار کیا ہے۔

جوبائڈن نے کہا ہے کہ "اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دوران شہری حیات کا تحفظ کرنا چاہیے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنا چاہیے"۔

بائڈن نے، علاقائی استحکام کے ساتھ تعاون میں کردار ادا کرنے پر ، شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور بطور ایک اہم اتحادی کے اردن کے ساتھ امریکی تعاون کا اعادہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں