بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے

غزّہ پر اسرائیل کے بے مہار فوجی حملے بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔ ان حملوں کی مذّمت کی جانی چاہیے: فریڈی مامانی

2058749
بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے

جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا نے غزّہ میں جاری حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ "سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا " اعلان کیا ہے۔

صدارتی ترجمان 'ماریہ نیلا پرادا'  اور نائب وزیر خارجہ فریڈی مامانی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مامانی نے کہا ہے   کہ اس پریس کانفرنس کا انعقاد مشرق وسطیٰ میں درپیش خطرناک حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا ملک  قبل ازیں بھی مسئلہ فلسطین کے بارے میں دو سرکاری بیان جاری کر چُکا ہے"۔

مامانی نے اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق سمجھوتے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "بولیویا، انسانی حقوق کے عالمگیر میمورینڈم میں درج ہر طرح کے ظالمانہ، غیر انسانی اور حقارت آمیز طرزعمل کو مسترد کرتا ہے"۔

انہوں نے فوری فائر  بندی پر زور دیا اور کہا ہے کہ غزّہ پر اسرائیل کے بے مہار فوجی حملے بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔ ان حملوں کی مذّمت کی جانی چاہیے۔ علاقے میں خوراک، ادویات اور انسانی سامان کے داخلے کی اجازت دی جانی  چاہیے اور غزّہ کی رہائشی آبادی کے گرد لگائے گئے اسرائیلی محاصرے کو ختم کیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں