نائیجیریا میں غیر قانونی آئل ریفائنری میں دہماکے سے 37 افراد جان بحق

ایرائز ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ریورز ریاست کے ایموہوا علاقے میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں خام تیل نکالنے کا سلسلہ جاری تھا

2045955
نائیجیریا  میں غیر قانونی آئل ریفائنری  میں دہماکے سے 37 افراد جان بحق

نائیجیریا کے تیل کے علاقے نائیجر ڈیلٹا میں ریورز سٹیٹ میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں ہونے والے دھماکے میں 37 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

ایرائز ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ریورز ریاست کے ایموہوا علاقے میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں خام تیل نکالنے کا سلسلہ جاری تھا۔

دھماکے میں حاملہ خاتون سمیت 37 افراد جان بحق اور  متعدد  زخمی  ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نائجیریا میں سیکڑوں غیر قانونی آئل ریفائنریز کام کررہی ہیں۔

نائجیریا، جو خام تیل کی پیداوار میں دنیا کے 15 سرفہرست ممالک میں شامل ہے، دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والا 8 واں ملک ہے اور تیل کی برآمدات کے لحاظ سے 6 ویں نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں