اقوام متحدہ کی طرف سے انقرہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

"اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انقرہ میں دہشت گردنہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔"

2045375
اقوام متحدہ کی طرف سے انقرہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کےدہشت گردانہ حملے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا  ہے۔

اقوام متحدہ کےدفترِ ترجمان سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انقرہ میں دہشت گردنہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔"

گوٹیرس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے  اس بات کا اعادہ کیا  ہے کہ اقوام متحدہ حکومتِ ترکیہ  اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہے۔"



متعللقہ خبریں