امریکہ، ایوان نمائندگان نے یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے دی

ایوان نمائندگان میں  وزارت دفاع کے بجٹ سے الگ کر کے ایک نئے بل میں تبدیل کیے گئے یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کرنے کے بل پر رائے دہی ہوئی

2043979
امریکہ، ایوان نمائندگان نے یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کرنے کا بل منظور کر لیا۔

ایوان نمائندگان میں  وزارت دفاع کے بجٹ سے الگ کر کے ایک نئے بل میں تبدیل کیے گئے یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کرنے کے بل پر رائے دہی ہوئی۔

رات گئے ہونے والی رائے دہی میں بل کو117 منفی ووٹوں کے مقابلے میں   311  مثبت  ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا۔۔

خیال رہے کہ پینٹاگون کے 2024 کے بجٹ میں یوکرین کے لیے امداد کو جگہ دیے جانے پر  ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان تناؤ  پیدا ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں