نائیجیریا: بوکو حرام کا حملہ، 10 افراد ہلاک

صوبہ بورنو میں دہشت گرد تنظیم 'بوکو حرام' کا حملہ 10 افراد ہلاک، 9 اغوا

2041817
نائیجیریا: بوکو حرام کا حملہ، 10 افراد ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم 'بوکو حرام' کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ پنچ کے مطابق بوکو حرام  کے دہشت گردوں نے صوبہ بورنو کے علاقے 'مافا' میں کھیتوں میں کام کرتے کسانوں پر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  اور 9 کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں 2000 کی دہائی سے بوکو حرام دہشت گرد تنظیم تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے۔ تنظیم کی طرف سے، 2009 سے اب تک، کئے گئے اجتماعی حملوں میں ہزاروں افراد  ہلاک ہو چکے ہیں۔

2015 سے بوکو حرام سرحدی ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی دہشت گردانہ حملے کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں