آئین کی دوبارہ بحالی تک گابون کی رکنیت معطل رہے گی:ایک کاس
وسطی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم نے گابون کی رکنیت بحالی آئین تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
2033202

وسطی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم نے گابون کی رکنیت بحالی آئین تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی پریس کے مطابق ،تنظیم کے رکنی ممالک نے ایکواٹوریئل گینی میں ایک اجلاس کے دوران گابون میں فوج بغاوت پر غور کیا ۔
اجلاس کے دوران ایک فیصلے کے نتیجے میں گابون کی تنظیم میں رکنیت بحالی آئین تک معطل رکھی جائے گی ۔
وسطی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم کا قیام گابون میں سال 1983 میں لایا گیا تھا جن میں انگولا، برونڈی، وسطی افریقی جمہوریہ،چاڈ،کونگو، ساو تومے اور پرنسیپ،ایکواٹورئیل گینی ،گابون اور روانڈا شامل ہیں۔