یوکرین میں بحالی امن کی صورت نظر نہیں آتی:گوتیرش

گوتیرش نے بتایا  کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس منعقد ہوگا مگر ہمیں یوکرین میں بحالی امن کی  کوئی امکان نظر نہیں آرہا  البتہ امید پر دنیا قائم ہے

2031798
یوکرین میں بحالی امن کی صورت نظر نہیں آتی:گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے  خدشہ طاہر کیا ہے کہ   یوکرین میں بحالی امن  مستقبل قریب میں ممکن نہیں ہو گی۔

گوتیرش  نے نیو یارک کی مرکزی عمارت میں ایک بیان کے دوران  بتایا کہ ستمبر میں  کثیر الطرفہ سفارتی روابط شروع ہونگے، میں  کینیا میں منعقد ہونے والے  افریقہ ماحولیاتی کانفرنس، انڈونیشیا میں ہونے والے آسیان اجلاس ، اقوام متحدہ  اجلاس، بھارت میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس اور کیوبا  میں  ہونے والے چین گی 77  اجلاس  میں شرکت کروں گا۔

گوتیرش نے بتایا  کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس منعقد ہوگا مگر ہمیں یوکرین میں بحالی امن کی  کوئی امکان نظر نہیں آرہا  البتہ امید پر دنیا قائم ہے ۔

 گوتیرش نے مزید بتایا کہ یوکرین میں جنگ کے منفی اثرات کو کم کرنا  ہمارے لیے اہم ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں