امریکہ میں جرنیلوں اور فوجی افسران کی ترقیوں کا بحران

آسٹن نے امریکی بحریہ کے کمانڈر مائیک گلڈے کی الوداعی تقریب میں بری ، بحری  افواج اور کور کمانڈرز کی تقرری نہ کیے جانے  کے حوالے سے بیان جاری کیا

2025424
امریکہ میں جرنیلوں اور فوجی افسران کی ترقیوں کا بحران

متحدہ امریکہ کے سکریٹری ڈیفنس للاوئڈ آسٹن نے ریپبلکن سینیٹر ٹومی ٹوبرویل کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے پینٹاگون میں تقرریوں کو روکنے کو ایک  "بے مثال واقعہ" قرار دیا۔

اے بی سی نیوز کے مطابق آسٹن نے امریکی بحریہ کے کمانڈر مائیک گلڈے کی الوداعی تقریب میں بری ، بحری  افواج اور کور کمانڈرز کی تقرری نہ کیے جانے  کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ"آج سے، امریکی محکمہ دفاع کی تاریخ میں پہلی بار، 3 فوجی محکموں کو اس اجتماعی رکاوٹ کی وجہ سے سینیٹ سے منظور شدہ لیڈروں کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا ہوں گی۔"

300 سے زائد جرنیلوں اور نان کمیشنڈ افسران کی  ترقیوں کی منظوری   سینٹ میں منتظر ہونے کا ذکر کرنے والے آسٹن نے بتایا کہ یہ پہلے کبھی نہ دیکھی گئی اور ایک خطرناک صورتحال ہے۔

"اس سے امریکہ کی فوجی تیاریوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہ ہمارے لیے اپنے بہترین افسران کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیتا ہے اور بہت سے فوجی خاندانوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ہماری فوج، ان کے خاندان، ہمارے اتحادی، ہمارے شراکت دار اور ہماری قومی سلامتی اس سے بہتر  عمل کے مستحق ہیں۔"

تقرریوں کو  روکنے والا ٹوبریل کا دفتر ان تمام نکتہ چینیوں کے باوجود  کہہ رہا ہے کہ آسامیاں خالی نہیں اور ان   کے لیے  تجربہ کار اہلکار تعینات ہیں۔

 



متعللقہ خبریں