ڈنمارک میں توہین قرآن کے واقعات،ڈینش وزیر خارجہ کی معذرت

ڈینش وزیر خارجہ لارس لوک  راسموسین نے کوپن ہیگن میں بعض اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن  کی بے حرمتی پر معذرت طلب کی ہے

2024384
ڈنمارک میں توہین قرآن کے واقعات،ڈینش وزیر خارجہ کی معذرت

 ڈینش وزیر خارجہ لارس لوک  راسموسین نے کوپن ہیگن میں بعض اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن  کی بے حرمتی پر معذرت طلب کی ہے۔

الجزائری امور خارجہ کے مطابق، ڈینش وزیر خارجہ نے الجزائری ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا  جس میں  ڈینش وزیر نے  کوپن ہیگن میں الجزائر سمیت متعدد اسلامی سفارت خانوں کے سامنے قرآن  کی بے حرمتی کے واقعات  پر افسوس کا اظہار کیا اور   معذرت طلب کی ۔

 راسموسین نے کہا کہ اس طرح کے حملے ڈینش عوام کی روایتی رواداری کے خلاف ہیں، ہم اس بارے میں ایک قانون پیش کرنے کا سوچ رہے ہیں جسے جلد ہی پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں