امریکی وزیر خارجہ کی نائجر کے صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

بلنکن نے بزوم اور نائجر کی جمہوریت کے لیے اپنی "غیر متزلزل حمایت" سے آگاہ کیا

2019336
امریکی وزیر خارجہ کی نائجر کے صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نائجر کے صدر محمد بزوم کے ساتھ ٹیلی فون پر  نائجر میں بغاوت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق بلنکن اور بزوم نے فون پر بات چیت کی۔

بلنکن نے بزوم اور نائجر کی جمہوریت کے لیے اپنی "غیر متزلزل حمایت" سے آگاہ کیا، اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ امریکہ ایسے اقدامات کو مسترد کرتا ہے جن کا مقصد آئینی نظام کو درہم برہم کرنا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتا ہے، بلنکن نے کہا کہ نائجر کے عوام مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری، افریقی یونین اور ان کے بین الاقوامی شراکت داروں کےشانہ بشانہ ہیں۔

نائجر میں، صدر محمد بزوم کو صدارتی گارڈ رجمنٹ کے عناصر نے 26 جولائی کو حراست میں لے لیا، اور اسی شام فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں