صومالیہ: الشباب کے خلاف آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف جامع شکل میں جدوجہد کی جائے گی: صدر حسن شیخ محمود

2013365
صومالیہ: الشباب کے خلاف آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک

صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف آپریشن میں 30 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔

صومالیہ قومی خبر رساں ایجنسی SONNA کے مطابق وسطی شابل  کے علاقے میں الشباب کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

آپریشن میں تنظیم کے 30 سے زائد رکن غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔

آپریشن میں کثیر تعداد میں اسلحہ اور عسکری سازوسامان بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف جامع شکل میں جدوجہد کی جائے گی۔  



متعللقہ خبریں