برکینا فاسو میں دو مختلف حملوں میں 10 افراد لقمہ اجل

2015 میں برکینا فاسو میں پھوٹنے والے سیکیورٹی بحران کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا تھا

2013272
برکینا فاسو میں دو مختلف حملوں میں 10 افراد لقمہ اجل

ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکینا فاسو میں دومختلف دہشت گردانہ حملوں میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بوکل دو موہون علاقے کے قصبے کوسی پر حملہ کیا۔ اس واقع میں 6 افراد جاں بحق جبکہ  4 زخمی ہوگئے۔

اسی دن آئیوری کوسٹ کی سرحد پر واقع ٹونڈورا قصبے میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

2015 میں برکینا فاسو میں پھوٹنے والے سیکیورٹی بحران کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ان افراد میں سے صرف 120,000 اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکے ہیں۔

ملکی وزیر اعظم نے مئی میں کہا تھا کہ ملک کا 65 فیصد علاقہ ریاست کے کنٹرول میں ہے۔



متعللقہ خبریں