" روس نے اچھا نہیں کیا"اناج راہداری انسانی جان بچانے کا وسیلہ تھی:عالمی غذائی پروگرام

عالمی غذائی پروگرام کی ایگزیکیوٹیو ڈاریکٹر سِنڈی میک کین نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری  کروڑوں انسانوں کی جان بچانے کا ایک  وسیلہ تھا ،ہمیں اس بارے میں پیش رفت کے لیے لائحہ عمل تلاش کرنا ہوگا

2012734
" روس نے اچھا نہیں کیا"اناج راہداری انسانی جان بچانے کا وسیلہ تھی:عالمی غذائی پروگرام

اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام کی ایگزیکیوٹیو ڈاریکٹر سِنڈی میک کین نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری  کروڑوں انسانوں کی جان بچانے کا ایک  وسیلہ تھا ،ہمیں اس بارے میں پیش رفت کے لیے لائحہ عمل تلاش کرنا ہوگا۔

میک کین  نے  روس کی طرف سے اناج راہداری  معاہدے سے دستبرداری پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ   ایک عالمی غذائی بحران کے دوران یہ معاہدہ کروڑوں افراد کی جان بچانے کا وسیلہ بنا تھا لیکن گزشتہ روز روس نے دستبرداری کا اعلان کر دیا، دنیا کے باقی  خاندان اس جنگ سے متاثر ہونے کا حق نہیں رکھتے ،امید ہے کہ اس بارے میں جلد ہی پیش رفت کے لیے لائحہ عمل تلاش کرلیا جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں