امریکہ۔ شدید طوفان اور بگولوں کے باعث ریاست آئیووا میں 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی

امریکہ۔ شدید طوفان اور بگولوں کے باعث ریاست آئیووا میں 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی

2143701
امریکہ۔  شدید طوفان اور بگولوں کے باعث ریاست آئیووا میں 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی

امریکہ  کے وسطی  علاقوں  کو متاثر کرنے والے شدید طوفان اور بگولوں کے باعث ریاست آئیووا میں 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

آئیووا سٹیٹ پولیس کی طرف سے دیے گئے بیان میں خاص طور پر گرین فیلڈ قصبے میں  وسیع پیمانے کی تباہی مچانے والے ان طوفانوں اور بگولوں کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا  ہےکہ گرین فیلڈ ٹاؤن میں 4 اور ایڈمز کاؤنٹی میں 1 شخص  قدرتی آفت کے دوران  ہلاک ہو گیا  اور کم از کم 35 افراد زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ 2,100 گھرانوں کے  آباد ہونے والے قصبے میں تباہ شدہ عمارتوں میں امدادی کوششیں جاری ہیں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا گیا کہ آئیووا سے ٹکرانے والے طوفان "EF3" کے زمرے میں تھے اور یہ اس سال اب تک کا  "سب سے مہلک موسمی واقعہ" تھا۔

2024 میں اب تک ملک بھر میں 800 سے زیادہ بگولے آئے ہیں اور شدید موسمی واقعات کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں