جنوبی کوریا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،39 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے جبکہ  شمالی شہر چوئنگجو کے انڈر پاس میں 13 افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

2012294
جنوبی کوریا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،39 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے جبکہ  شمالی شہر چوئنگجو کے انڈر پاس میں 13 افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

خبر کے مطابق، جنوبی کوریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے۔

جنوبی کوریا میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں جہاں 9 جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، ملک کے تمام نشیبی علاقے ان دنوں سیلاب کی زد میں ہیں جہاں وسطی اور جنوبی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔

 امدادی اہلکاروں نے چوئنگجو شہر سے مزید لاشیں برآمد کی ہیں جہاں ایک  سرنگ میں 16 گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئی تھیں جب کہ ہفتے کے روزاس سرنگ سے 9 لاشیں نکالی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں