افریقہ میں خوراک کے بحران سے متاثر ہ  80 فیصد افراد تنازعات والے علاقوں میں آباد ہیں

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے افریقہ ریجن ڈائریکٹر پیٹرک یوسف نے کہا ہے  کہ افریقہ کے مختلف حصوں میں تنازعات خوراک کے بحران کو ہوا دے رہے ہیں

2011354
افریقہ میں خوراک کے بحران سے متاثر ہ  80 فیصد افراد تنازعات والے علاقوں میں آباد ہیں

افریقہ میں خوراک کے بحران سے متاثر ہ  80 فیصد افراد تنازعات والے علاقوں میں مقیم  ہیں۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے افریقہ ریجن ڈائریکٹر پیٹرک یوسف نے کہا ہے  کہ افریقہ کے مختلف حصوں میں تنازعات خوراک کے بحران کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  خوراک کے مسئلے سے متاثرہ 80 فیصد لوگ تنازعات والے علاقوں میں آباد ہیں انہوں نے  کہا  کہ وہ تنازعات کی شدت اور موسمیاتی بحران کی وجہ سے خوراک کے بحران میں اضافے پر فکر مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  صومالیہ اور برکینا فاسو جیسے ممالک خشک سالی اور تنازعات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، یوسف نے کہا  کہ عالمی برادری کو خوراک کے بحران کے خلاف جنگ میں مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق افریقہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص موسمیاتی تبدیلیوں، تنازعات، وبائی امراض اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوراک کے بحران کی وجہ سے صحت بخش غذا کھانے  سے محروم ہے۔



متعللقہ خبریں