امریکہ: ترکیہ کے پاس جدید ایف۔16 طیاروں کی موجودگی امریکہ اور نیٹو کے مفاد میں ہے

ترکیہ، نیٹو کا رکن ملک ہے اور پورے نیٹو کے مل کر کام کر سکنے کے لئے ترکیہ کے پاس اس ٹیکنالوجی کی موجودگی ضروری ہے: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

2010138
امریکہ: ترکیہ کے پاس جدید ایف۔16 طیاروں کی موجودگی امریکہ اور نیٹو کے مفاد میں ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ" ترکیہ کے پاس جدید ایف۔16 طیاروں کی موجودگی امریکہ اور نیٹو کے مفاد میں ہے"۔

بلنکن نے، ویلنیوس میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی ٹیلی ویژن  MSNBC  کے لئے انٹرویو میں ترکیہ کو ایف۔16 طیاروں کی فراہمی اور اس کے لئے امریکی کانگریس کی منظوری سے متعلق سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

بلنکن نے کہا ہے کہ "ترکیہ کا یہ طیارے حاصل کرنا امریکہ اور نیٹو کے مفاد میں ہے۔ پورے اتحاد میں جو ہم کر رہے ہیں وہ بھی ٹھیک یہی تو ہے کہ تمام  اتحادی ممالک کے پاس وہ سب ٹیکنالوجی موجود ہو جس کی وہ ضرورت محسوس کر رہے ہیں"۔

اس سوال کے جواب میں کہ ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت کے بارے میں کانگریس کے ہر دو شاخوں کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کو کیسے حل کیا جائے گا؟ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ "ترکیہ، نیٹو کا رکن ملک ہے اور پورے نیٹو کے مل کر کام کر سکنے کے لئے ترکیہ کے پاس اس ٹیکنالوجی کی موجودگی ضروری ہے"۔



متعللقہ خبریں