تمام تر ممالک کو مہاجرین کی عزت و احترام کرنا ہو گا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا  یونان کی طرف سے ترک پانیوں کو واپس دھکیلے جانے  والے 84 مہاجرین کے حوالے سے بیان

2006683
تمام تر ممالک کو مہاجرین کی عزت و احترام کرنا ہو گا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے  یونان کی طرف سے ترک پانیوں کو واپس دھکیلے جانے  والے 84 مہاجرین کے حوالے سے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ "تمام تر ممالک کو مہاجرین کا احترام  کرنا چاہیے۔"

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے یومیہ  پریس کانفرنس میں اس موضوع پر ایک سوال کا جواب دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یونان کی جانب سے تارکین وطن کو ترک پانیوں میں دھکیلنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے؟ فرحان  حق نے کہا کہ دراصل  جنیوا دفتر  اس معاملے کا قریبی جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ" تمام تر ممالک کو مہاجرین کا احترام کرنا چاہیے۔ مہاجر کو عزت و وقار اور  سیکیورٹی  دی جانی چاہیے۔ "

خیال رہے کہ چناق قلعہ کی تحصیل آئیواجیک کے کھلے سمندر میں یونانی  عناصر کی طرف سے ترک پانیوں کی طرف دھکیلے جانے والے84غیر قانونی تارکین وطن   کو  سمندر سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں