یوراگوئے کو خشک سالی کی وجہ سے پانی کے بحران کا سامنا

یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹا لاکالے پو ، نے سرکاری حکام  کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت مونٹیویڈیو کے علاقے میں پانی کے بحران کے خلاف کچھ اقدامات کیے ہیں

2002510
یوراگوئے کو خشک سالی کی وجہ سے پانی کے بحران کا سامنا

یوراگوئے کو خشک سالی کی وجہ سے پانی کے بحران کا سامنا ہے۔

یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹا لاکالے پو ، نے سرکاری حکام  کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت مونٹیویڈیو کے علاقے میں پانی کے بحران کے خلاف کچھ اقدامات کیے ہیں۔

صدر پو ، نے بتایا کہ حکومت نے مونٹیویڈیو میٹروپولیٹن علاقے میں پانی کی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ضرورت مندوں کے لیے  بوتل بند پانی پر ٹیکس چھوٹ متعارف کرانے، دریائے سان ہوزے سے پانی کی فراہمی کے لیے پانی کی ٹینک اور پائپ لائن بنانے اور پانی کی مفت تقسیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پو ، نے کہا ہے کہ  ہسپتالوں، نرسنگ ہومز، بچوں اور خاندانی نگہداشت کے مراکز میں پانی کی فراہمی یقینی  بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے ان اقدامات کے دائرہ کار میں کہا ہے کہ  حکومت کے سماجی امداد کے پروگرام سے مستفید ہونے والے 21 ہزار ضرورت مندوں کو روزانہ 2 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوراگوئے میں خشک سالی کے باعث پانی کے سٹورز یا ٹینکوں میں پانیکی مقدار کم ہونے کی وجہ سے پانی میں نمک اور کلورین کی مقدار میں اضافہ ہو گیا ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ بارشوں کی عدم موجودگی میں، دارالحکومت مونٹیویڈیو اور میٹروپولیٹن علاقے میں ماہ کے آخر یا جولائی کے شروع تک پانی ختم ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں