"پل میں تولہ پل میں ماشہ" بائیڈن نے چینی ہم منصب کو آمر کہہ دیا

بائیڈن کا چینی صدر سے متعلق متنازعہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا

2002347
"پل میں تولہ پل میں ماشہ" بائیڈن نے چینی ہم منصب کو آمر کہہ دیا

 امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے چینی  ہم منصب شی جن پنگ کوآمر قرار دے دیا۔

 یاد رہے کہ بائیڈن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اگلے چند مہینوں میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملنے کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ چین کے رہنما فروری میں امریکہ کی طرف سے مار گرائے جانے والے مبینہ جاسوس غبارے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں تھے۔

بائیڈن کا چینی صدر سے متعلق متنازعہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

 یاد رہے کہ بلنکن دُنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تناؤ کو کم کرنے اور براہ راست تصادم سے بچنے کی کوشش میں سینیر چینی حکام سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

بلنکن کو بہت پہلے چین کا دورہ کرنا تھا تاہم امریکی فضا میں مبینہ چینی جاسوس غبارے کے واقعے نےان کے دورے کو موخر کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں