امریکہ: مہاجرین کی ریکارڈ تعداد کا ذمہ دار روس ہے

روس کے صدر ولادی میر پوتن کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ ناحق جنگ   مہاجرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کی سرفہرست وجہ ہے: لِنڈا تھامس گرین فیلڈ

2002482
امریکہ: مہاجرین کی ریکارڈ تعداد کا ذمہ دار روس ہے

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ لِنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے پناہ گزینوں کی ریکارڈ تعداد کا ذمہ دار روس ہے۔

عالمی یومِ مہاجرین کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ 6 جون کی بمباری میں،  یوکرین کے جنوبی شہر خیرسون میں واقع اور روس کے زیرِ کنٹرول، کاخوفکا بیراج اور ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹ کی تباہی کے بعد شہریوں کی ایک کثیر تعداد امداد کی محتاج ہو گئی ہے۔

گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ ناحق جنگ   مہاجرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کی سرفہرست وجہ ہے۔

انہوں نے سوڈان میں بھی جھڑپوں کو گروہی نقل مکانی کا  ذمہ دار  قرار دیا  اور کہا ہے کہ جنگ، سیاسی عدم استحکام اور قدرتی آفات جیسے عناصر نے  ریکارڈ تعداد میں انسانوں کو جبری ہجرت کی طرف دھکیل دیا ہے۔

گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں ایک بے نظیر عالمی بحران کا سامنا ہے۔ کوئی بھی ملک لاکھوں بے سروسامان انسانوں کے مسئلے کو تن تنہا حل نہیں کر سکے گا۔ اس مسئلے کو گلوبل سطح پر  باہمی تعاون کے ساتھ حل کیا جانا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں