امریکی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے دورے پر آج بیجنگ پہنچے ہیں جو کہ  کسی اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار کا پانچ سال میں چین کا یہ پہلا دورہ ہے

2001115
امریکی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے دورے پر آج بیجنگ پہنچے ہیں جو کہ  کسی اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار کا پانچ سال میں چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حریف عالمی طاقتیں امریکہ اور چین کشیدگی میں اضافے کے بعد سفارتی درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

خبرکے مطابق، بلنکن کے دو روزہ دورے کے دوران کسی بھی فریق کو پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

دنیا کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت اور ٹیکنالوجی سے لے کر علاقائی سلامتی تک کئی معاملات پر اختلافات ہیں۔

تاہم دونوں ممالک نے زیادہ سے زیادہ استحکام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگلے سال امریکہ اور تائیوان دونوں ملکوں میں انتخابات کے پیش نظر اس مقصد کے حصول کے مواقعے محدود ہیں

تعلقات میں بہتری کی کوشش میں انٹونی بلنکن نے چار ماہ قبل چین کا دورہ کرنا تھا جو امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان نومبر میں بالی میں ہونے والی خوشگوار سربراہی ملاقات کا نتیجہ تھا

اپنی روانگی سے قبل امریکی دارالحکومت میں بات کرتے ہوئے بلینکن نے کہا کہ وہ ممالک کے درمیان غلط فہمیوں سے بچنے کے طریقے تلاش کر کے  ذمہ داری سے چین کے ساتھ تعلقات کو سنبھالنےکی کوشش کریں گے



متعللقہ خبریں